کنداپور4/نومبر(ایس او نیوز) یہاں کے قریبی علاقہ کوٹا کے بیدلکٹے میں آج سنیچر صبح بائک اور لاری کے درمیان ہوئی ٹکر میں ایک 20 سالہ نوجوان کی موت واقع ہوگئی جس کی شناخت ہالاڈی کے رہنے والے شنکر کولال کی حیثیت سے کی گئی ہے۔
حادثہ اُس وقت پیش آیا جب شنکر اپنی بائک پر ہالاڈی سے منی پال جارہا تھا، کہ مخالف سمت سے آنے والی تیز رفتاری لاری کی زد میں آگیا۔ سر کو شدید چوٹ لگنے کے باعث شنکرکو فوری طور پر قریبی اسپتال لے جانے کی کوشش کی گئی تھی، مگر وہ اسپتال پہنچنے سے پہلے ہی دم توڑ چکا تھا۔
نوجوان نے حال ہی میں ہوٹل مینجمنٹ کا کورس مکمل کیا تھا۔
کوٹا پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے اور پولس مزید چھان بین کررہی ہے۔